جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

زبان کا رنگ بیماری کی تشخیص کیسے کرسکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

روزانہ دانتوں کی صفائی کرتے ہوئے ہر شخص کو اپنی زبان کا معائنہ کرنا چاہیے تاکہ اپنی صحت کے حوالے سے باخبر رہا جائے کیونکہ ہماری زبان کا رنگ ہمیں صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرتا ہے۔

انسانی جسم میں دوسرے اعضاء کی طرح زبان بھی ایک خاص عضو ہے جو بولنے اور کھانے کا ذائقہ بتانے کے ساتھ صحت کے راز بھی بیان کرتی ہے۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر انیس خلف نے زبان کے رنگوں کا تعلق صحت سے جوڑتے ہوئے بتایا ہے کہا کہ کس رنگ کی زبان سے کیا کیا بیماریاں ہو سکتی ہیں؟ ،

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویسے تو عام طور پر گلابی زبان صحت مند ہونے کی علامت ہے، اس کے رنگ میں تبدیلی مختلف قسم کے ممکنہ صحت کے مسائل کی نشاندہی کر سکتی ہے۔

زیر نظر مضمون میں رنگوں کی بنیاد پر زبان کی بیماریوں کی ممکنہ وجوہات بیان کی جارہی ہیں، اگر آپ کو اپنی زبان میں ان میں سے کوئی تبدیلی نظر آتی ہے تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

healthy tongue

سفید زبان :

زبان پر سفیدی کی موجودگی مختلف حالات کی علامت ہو سکتی ہے، کچھ حالتیں صرف ظاہری ہوتی ہیں جبکہ کچھ طبی مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں جن کا علاج ضروری ہے۔

اگر آپ کی زبان کی پرت پر سفید رنگ کی تہہ ہے تو آپ یقیناً صحت مند نہیں ہیں، اس کی وجہ آپ کو قبض کا مرض لاحق ہونا بھی ہے، ایسی صورت میں اپنا علاج ضرور کروائیں۔

منہ کے پھپھوندی کی حالت میں زبان پر سفیدی ظاہر ہوتی ہے جو رگڑنے پر غائب ہو جاتی ہیں یہ ایک فنگل انفیکشن ہے۔ زبان پر سفید یا پیلی تہہ بیکٹیریا انفیکشن اسکارلٹ فیور کی ابتدائی علامت بھی ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ سفید زبان دانت صاف نہ کرنے کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔

 پیلی یا نارنجی زبان :

زبان کا پیلا یا نارنجی رنگ ہونا مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے جو صحت کے مسائل کی جانب نشاندہی کرتا ہے۔ سگریٹ نوشی اور پانی کی کمی خطرے کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔

پیلی زبان ہونے کی وجہ ہمارے جسم میں گرمی کا ہونا ہے یا پھر یرقان کی صورت میں بھی پیلی ہو جاتی ہے، اگر یرقان ہو جائے تو اس کا علاج بروقت کرنا بے حد ضروری ہے ورنہ اس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

سرخ زبان :

سرخ زبان مختلف حالتوں کی علامت ہو سکتی ہے، بیماری کی وجہ سے آپ نیند کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کو تھکاوٹ بھی محسوس ہو سکتی ہے اور اگر زبان اطراف سے سرخ ہو تو یہ تیز مصالحہ جات استعمال کرنے کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔

سرخ زبان کواسا کی بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہے جو ایک نایاب حالت ہے جس میں جسم کی خون کی نالیوں میں سوجن ہوجاتی ہیں۔

اس کی ایک وجہ وٹامن کی کمی بھی ہے، سرخ زبان ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو بھی ظاہر کرتی ہے لہٰذا ہمیں پانی کی مقدار بڑھا دینی چاہیئے۔

سرمئی زبان :

ایگزیما ایک جلد کی حالت ہے جس میں جلد خشک اور پھٹ جاتی ہے، جس کی ایک وجہ نمی کی کمی بھی ہوتی ہے، ایک مطالعے کے مطابق ایکزیما کے مریضوں میں زبان کا سرمئی رنگ نمودار ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ زیادہ مقدار میں آئرن سپلیمنٹ لینے سے بھی زبان سرمئی ہو سکتی ہے یا کچھ مخصوص ادویات کے ضمنی اثرات کے طور پر بھی زبان کا سرمئی رنگ ہوسکتا ہے۔ اگر زبان کا سرمئی رنگ مستقل رہے یا اس کے ساتھ دیگر علامات بھی ظاہر ہوں تو ی ہخطرے کی علامت ہے۔

کالی زبان :

ویسے تو یہ رنگت کم ہی دیکھنے میں آتی ہے، یہ اتنی خوفناک نہیں جتنی کہ یہ سنائی دیتی ہے۔ اس کی یہ حالت زبان کی سطح پر موجود چھوٹے بامپس (پپیلی) پر مردہ خلیات کے جمع ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

اس کی وجہ دانتوں کی صفائی نہ کرنا، سانس سے بدبو کا آنا وغیرہ ہیں اس کی اور کئی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں لیکن اس کے سا تھ ساتھ تمباکو نوشی ،بعض ادویات کا استعمال بھی ہے۔

جامنی زبان :

جامنی زبان زیادہ تر خواتین کی ہوسکتی ہے اس کی وجہ خواتین کے ماہانہ ایام ہو سکتے ہیں ان میں خرابی یا تکلیف اس کا باعث بن سکتی ہے۔اس کی دوسری وجہ وٹامن بی ٹو کی کمی بھی ہے۔

اس کے علاوہ ایسے افراد جن کو مستقل جسمانی درد رہتے ہوں ان کی زبان بھی جامنی ہو سکتی ہے۔

سبز زبان :

پیلی زبان کی طرح سبز زبان بھی ناقص زبانی صحت، سگریٹ نوشی، خشک منہ، یا کچھ مخصوص ادویات کے استعمال کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

نیلی زبان :

نیلی زبان عام طور پر ایک طبی ایمرجنسی صورتحال سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ جسم کو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار نہیں مل رہی۔ یہ عام طور پر دیگر علامات کے ساتھ ہوتی ہے جیسے جلد یا ہونٹوں کا نیلا ہوجانا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں