جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری رہیں گے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کومبنگ آپریشنز کو جاری رکھا جائے جب کہ بہتر بارڈر مینیجمنٹ کے ذریعے دہشت گردوں کے مابین روابط کو ختم کیا جائے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے آج کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کادورہ کیا جہاں اُن کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کیا، آرمی چیف نے پورا دن پشاور میں گذارا،اس موقع پر آرمی چیف کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور سیکیورٹی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں ملی ہیں تا ہم ابھی بہت آگے جانا ہے جس کے لیے انٹیلی جنس کی بنیادوں پر بلا امتیاز کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔

آرمی چیف نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور ساتھ ہی دہشت گردوں کی مکمل سرکوبی اور ان کے روابط کے خاتمے کے لیے بہترین بارڈر مینیجمنٹ ضروری امر ہے جب کہ سرحد کے اس پار بھی دہشت گردوں پر نظر رکھی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں قیامِ امن اور ترقیاتی کاموں کے لیے پاک فوج کے ساتھ قبائل بھی مل کر شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں، پاک فوج کی جانب سے فاٹا بھر میں ترقیاتی کام قبائلی عوام کی امنگوں کے مطابق جاری و ساری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں