اشتہار

امریکا آنے والے غیرملکیوں کیلئے بڑی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے جوبائیڈن انتظامیہ نے دنیا بھر سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکیوں کیلئے کورونا ویکسین کی خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہیں۔

جوبائیڈن انتظامیہ کے احکامات کے مطابق نئی ٹریول ایڈوائزری کا اطلاق 8 نومبر سے نافذ العمل ہوگا، صرف عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ کورونا ویکسینز ہی قابل قبول ہوں گی۔

- Advertisement -

نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فائزر، موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور ایسٹرازینکا قابل قبول ویکسینز میں شامل ہیں، اس کے علاوہ دیگر ویکسینز لگوانے والوں کو ملکی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ زمینی سرحد سے داخل ہونے والوں کیلئے بھی نئی گائیڈ لائنز جلد جاری ہونگی، عالمی ادارہ صحت سے غیر منظور شدہ ویکسینز سرحد میں داخلے کیلئے قابل قبول نہیں ہونگی۔

جوبائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر غیرملکی مسافر کو ایئر پورٹ پر ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا، ویکسین کارڈ کی ڈیجیٹل کاپی بھی قابل قبول ہوگی، اٹھارہ سال سے کم عمر افراد پر نئے قوانین لاگو نہیں ہوں گے۔

ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ مخصوص افراد بھی نئے قوانین سے متاثر نہیں ہوں گے، مزید یہ کہ امریکا کا سفر کرنے سے ایک روز پہلے کیا گیا کورونا ٹیسٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں