بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر سینٹرل کمانڈ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف سے بھی ان کی ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان تمام تر مشکلات کے باوجود اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کر رہا ہے تاہم افغانستان کی جانب سے جوابی طور پر اطمینان بخش تعاون نہیں ہو رہا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے مسلسل دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بہتر مستقبل اور قوم کی امنگوں کے مطابق تعاون جاری ہے۔

اس موقع پر جنرل جوزف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی تعریف بھی کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں