اشتہار

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے شروع ہونے والی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کمنٹری پینل کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ ٹی 20 سیریز کے لیے بازید خان، گرانٹ ایلیٹ اور کائل ملز کمنٹری کریں گے۔

ون ڈے سیریز میں لیسا سٹیکلکیر، مارک باؤچر، سکندر بخت اور عروج ممتاز کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ زینب عباس پاک نیوزی لینڈ سیریز میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان میں5ٹی 20اور 5ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے سیریز کا آغاز 14 اپریل سے لاہور سے ہوگا، ٹی 20میچز رات 9بجے ،ون ڈے میچز دوپہر ساڑھے 3بجےشروع ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا، بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

ٹی 20 کے 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں