اشتہار

کراچی میں دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت کے تعین کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا ہے، دودھ کی موجودہ قیمت 180 روپے فی لیٹر ہے جبکہ دودھ 220 سے 230 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت کے تعین کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا ہے، یہ اجلاس اٹھائیس ستمبر کو ہونا تھا، لیکن کمشنر کراچی کی مصروفیت کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

اجلاس میں ڈیری اسٹیک ہولڈرز، کنزیومر سوسائٹی اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی طلب کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے مقرر کردہ دودھ کی موجودہ قیمت ایک سو اسی روپے فی لیٹر ہے لیکن شہر میں دودھ دو سو بیس سے دو سو تیس روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنرز دودھ کی قیمت کے حوالے سے فائنڈنگ رپورٹ آج اجلاس میں پیش کریں گے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے دودھ، پھل، سبزی ، گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنےکیلئے کمیٹیاں قائم کردی ہے ، ایک دو روز میں تک تمام کمیٹیوں کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کی جائے گی۔

کمشنرکراچی کا کہنا تھا کہ دودھ کی قیمت کے حوالے سے دو روز میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، پھل ،سبزی کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں لانے کیلئےاقدمات کررہے ہیں، شہر میں فروخت ہونیوالے گوشت کی قیمتوں ،شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں