سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو بارودی مواد سے گرانے کے لیے ڈیمولیشن کمپنیوں سے اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے کمشنر کراچی کی زیرصدارت متعلقہ حکام کا اجلاس ہوا جس میں ایف ڈبلیو او، این ایل سی، ایس بی سی اے، این ای ڈی یونیورسٹی کے ماہرین ، پولیس و رینجرز حکام، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تمام اداروں کو بلانے کا مقصد نسلہ ٹاور مسمار کرنے کے حوالے سے ممکنہ اقدامات کا جائزہ اور کنٹرول بلاسٹنگ سے گرانے کیلئے تبادلہ خیال کیا جائے۔ ایک گھنٹے سے زائد طویل چلنے والے اجلاس میں طے ہوا ہے اخبار میں اشتہار دیا جائے گا کہ کوئی کمپنی اگر عمارت گراسکتی ہے تو رابطہ کرے۔
پاکستانی اداروں کے پاس امپلوڈنگ کی مہارت نہ ہونے کے باعث اخبارات میں اشتہار دے کر ماہر کمپنیوں کی خدمت لینا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کے یوٹیلیٹی کنکشن آج متعلقہ اداروں نے منقطع کردئیے تاہم رہاشئوں کا کہنا ہے کہ اگر انہیں انکا معاوضہ دے دیا جاتا ہے تو وہ خود بلڈنگ خالی کردیں گے۔