اشتہار

سندھ میں بھی انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کیلیے کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

یونان میں افسوسناک کشتی حادثے کے بعد سندھ میں بھی انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیلیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کمیٹی قائم دے دی گئی۔

ایڈیشنل ڈی جی کے احکامات پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ کمیٹی ارکان کی زیر نگرانی کراچی میں فعال انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن سور پاسپورٹ سرکل میں انسانی اسمگلرز کے موجود ڈیٹا سے استفادہ کیا جائے گا، مختلف کیسز میں رہائی یا ضمانت پر رہا انسانی اسمگلرز کی سرگرمیوں کو بھی دیکھا جائے گا۔

- Advertisement -

لاپتہ افراد کے ورثا کے ڈی این اے سیمپل لینے کیلیے ڈیسک قائم

پنجاب فرانزک ٹیم نے یونان کشتی حادثے میں لاپتا افراد کے ورثا کے ڈی این اے سیمپل لینے کیلیے ایف آئی اے میں ڈیسک قائم کر دیا۔

ڈیسک میں لاپتا افراد کی شناخت کیلیے ورثا کے نمونہ جات لیے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ورثا کے ڈی این اے ٹیسٹ سے لاپتا افراد کی شناخت میں مدد مل سکے گی، اب تک 25 فیملز کے ڈی این اے سیمپل لیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ممراز زہرہ بلوچ نے بتایا تھا کہ کشتی الٹنے کے حادثے میں 104 لوگوں کو بچایا گیا جس میں 12 کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ 2 پاکستانی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے میں 79 لاشیں پانی سے نکالی جا چکی ہیں، 79 لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے، متاثرہ افراد کی فیملیز سے درخواست کی ہے اپنے ڈی این اے سیمپل بھجوائیں، فیملیز کے ڈی این اے سیمپلز سے لاشوں کی شناخت ہو سکے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں