لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے تجزیے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی سفارشات پنجاب حکومت کو دے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے تجزیے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے پاس موجود ٹیسٹ کٹس پر نئے ویرینٹ کی تشخیص کو دیکھا جائے گا اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کا تعین کیا جائے گا۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز میں تبدیلی کو دیکھا جائے گا، میو اسپتال کے ہیڈ آف پیتھالوجی کمیٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس پر جلد کمیٹی سفارشات پنجاب حکومت کو دے گی۔