تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فلو سے لڑنے والا انسانی سسٹم کورونا سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق میں انکشاف

ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ سردی اور فلو  سے لڑنے والا انسانی سسٹم کورونا سے بچاؤ میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے تحقیق کی جارہی ہے ، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فلو اور ٹھنڈ لگنے کے بعد انسان میں ایک خاص قسم کا مدافعتی نظام فعال ہوجاتا ہے جو فلو کے جراثیم کو ختم کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق میں سائنسدانوں نے لیبارٹری میں تیار کردہ جراثیم کے ساتھ کورونا وائرس کے ٹشو بھی فعال کیے، جس کے بعد پتہ چلا کہ جسم میں پہلے سے موجود ٹھنڈ کے خلاف بننے والی قوت نے کورونا وائرس کا حملہ ناکام بنا دیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ماہرین نے ایسا لارم ایجاد کیا تھا ، جو کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ دے گا اور دعویٰ کیا تھا کہ چھت پر لگا الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی 15 منٹ میں نشاندہی کردے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ الارم طیاروں، کلاس رومز، کئیر ہومز اور گھروں میں نصب کیا جاسکے گا جبکہ کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل فون پر بھیجے گا۔

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈرہم یونیورسٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہو گا ، تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ الارم کے متعلق دعویٰ ابتدائی نتائج پر مبنی ہے ابھی اس حوالے سے تفصیلی غور کرنا باقی ہے۔

Comments

- Advertisement -