کراچی: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو میڈل جتوانے والے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہوگئی
تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے والے ایتھلیٹ نوح بٹ اور حیسن شاہ کے لئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
یہ اعلان پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی کرنل آصف زمان نے کیا، ڈی جی اسپورٹس نے برمنگھم کے میدانوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایتھلیٹس کو مبارکباد بھی دیتے ہوئے کہا کہ نوح بٹ کو50 لاکھ اور حسین شاہ کو10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر دونوں ایتھلیٹس کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’گولڈ میڈل اپنے والد کے نام کرتا ہوں‘
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے نوے کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
جبکہ کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیربٹ نے اسنیچ میں 173 کلو گرام او کلین اینڈ جرک میں 232 کلو گرام وزن اٹھاکر پاکستان کے لئے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔