تازہ ترین

کمیونٹی پولیسنگ منصوبے کے تحت تھانہ ڈیفنس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم

کراچی:کمیونٹی پولیسنگ منصوبے کے تحت تھانہ ڈیفنس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا۔

کراچی کمیونٹی پولیسنگ منصوبے کے تحت 9 ویں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کیا گیا ہے، افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا، انھوں نے اسٹریٹ کرائمز میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔

سربراہ کمیونٹی پولیس مراد سونی نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت جدید ترین کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جن سے مجرموں کی واضح تصاویر اور ویڈیوز حاصل ہو سکیں گی، جہاں جہاں کیمرے نصب کیے وہاں جرائم کی شرح میں 50 فی صد کمی ہوئی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا اسٹریٹ کرائمز تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں، تاہم کمیونٹی پولیسنگ کی وجہ سے اب جرائم پیشہ عناصر ڈیفنس کا رخ نہیں کریں گے۔ گورنر سندھ نے وزیر داخلہ سندھ کے متنازع بیان کے تناظر میں کہا کہ ضیا لنجار اور میں اسٹریٹ کرائم کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو وقت ملنا چاہیے وہ ایک قابل شخص ہیں۔

واضح رہے کہ ضیا لنجار نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر نرالی منطق لے آئے تھے اور کہا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھا چڑھا کر بتائے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -