ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چندریان 3 مشن کا مذاق اُڑانے پر پرکاش راج بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی جانب سے چاند پر بھیجے گئے چندریان 3 مشن کا مذاق اُڑانے پر مشہور اداکار پرکاش راج کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم کے ایک رہنما کی جانب سے ریاست کرناٹک کے ضلع باگلکوٹ میں اداکار کے خلاف اندراج مقدمے کیلیے درخواست دی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق پرکاش راج نے 20 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مشن چندریان 3 کا مذاق اُڑایا، انہوں نے اس متعلق ایک کارٹون بھی پوسٹ کیا جو خلا میں ایک کپ سے دوسرے کپ میں چائے بھر رہا ہے۔

- Advertisement -

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ وکرم لینڈر کی چاند سے آنے والی پہلی تصویر ہے۔

چندریان 3 کا مذاق اُڑانے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی۔ زیادہ تر نے یہی کہا کہ اداکار کی ٹوئٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے کس قدر نفرت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پرکاش راج ماضی میں نریندر مودی کو ’چائے والا‘ کہہ کر مخاطب کر چکے ہیں۔

مذکورہ ٹوئٹ پر بہت زیادہ تنقید کے بعد اداکار نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’نفرت کو صرف نفرت دکھائی دیتی ہے۔ میں آرم اسٹرانگ کے زمانے کے ایک لطیفے کا ذکر کر رہا تھا اور کیرالہ چائے والے کا جشن منا رہا تھا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر آپ کو مذاق سمجھ نہیں آتا تو آپ خود ایک مذاق ہیں۔

چندریان 3 مشن کا مذاق اُڑانے پر پرکاش راج بڑی مشکل میں پھنس گئے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں