اشتہار

پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل کی شکایات

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل کی شکایات اب بھی سامنے آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاجر رہنما فیضان راوت نے انٹرنیٹ سروس کے اب تک بند ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تاجر رہنما فیضان راوت نے کہا کہ پاکستان دنیا سے کٹ کے رہ گیا ہے، دنیا اب ہمیں آئی ٹی سروسز کا کام دینے سے کترا رہی ہے، انٹرنیٹ، ڈیٹا سروسز بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ آج پھر ملک میں انٹرنیٹ سروس میں خلل کی شکایت سامنے آرہی ہے، انٹرنیٹ سروس میں دشواری کے باعث پاکستان کا  دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، رابطہ نہ ہونے کے سبب کاروباری معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔

’’انٹرنیٹ بند کرکے نوجوانوں کو تھپڑ مارا جا رہا ہے‘‘

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس میں دشواری کے باعث آئی ٹی صنعت سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہے، سروس میں خلل کے باعث آن لائن، کوریئر، آئی ٹی سینٹر اور رائیڈرز کا کام متاثر ہورہا ہے۔

تاجر رہنما نے کہا کہ آن لائن بینکنگ نہ ہونے سے ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہیں، انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے سے ریسٹورنٹ انڈسٹری بھی متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے بجائے شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے، حکومت حکمت عملی مرتب کرکے انٹرنیٹ سروس کو مکمل بحال کرے۔

ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع

واضح رہے کہ منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔

6 دن گزر جانےگزر جانے کے باوجود انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی ، سوشل میڈیا ایپس بدستور متاثر  ہیں  جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں