ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سرکاری حج پیکیج مہنگا کیوں ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری حج پیکیج مہنگا ہونے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حج پیکیج میں ساڑھے تین لاکھ روپے اضافہ ہوا جس کے بعد رواں سال حج اخراجات گیارہ لاکھ پچھتر ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

حج کی ادائیگی کے بعد قربانی کے لیے پچاس سے چوہتر ہزار اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

- Advertisement -

حجاج کرام کے کھانے پینے کے اخراجات میں بھی سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے، 38 روز کے کھانے پینے کا خرچہ فی حاجی ایک لاکھ سے بڑھ گیا ہے۔

علاوہ ازیں مکہ مکرمہ میں رہائش کے کرایہ ستر فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 93 ہزار روپے تک پہنچ گئے جبکہ مدینہ میں رہائش کا کرایہ 78 ہزار روپے ہوگیا۔

اسی طرح ۔ٹرانسپورٹ اخراجات بھی تقریبا دگنے ہوکر ایک لاکھ بارہ ہزار ہوگئے جس میں 43 ہزارسے زائد ٹرین کرایہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

جہاز کے کرائے ستر ہزار بڑھنے سے ٹکٹوں کی قیمت ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی زم زم چارجز میں چارسو روپے بڑھ گئے ادویات ویکسین وغیرہ کے بھی بارہ ہزار لئے جائیں گے۔

حجاج کرام کے لیے ویزا فیس بھی سولہ ہزار سے بڑھ کر بائیس ہزار تک جاپہنچی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں