جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

کمپیوٹر پر تیار کردہ فن پارہ 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں نیلام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی آرٹسٹ نے کمپیوٹر پر بنائے گئے فن پارے کو 10 ارب 85 کروڑ روپے میں نیلام کردیا، ‘ایوری ڈیز: دا فرسٹ 5000 ڈیز’ نامی ڈیجیٹل کولاج اس نوعیت کا سب سے مہنگا اور  منفرد فن پارہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فن پارا امریکی آرٹسٹ بیپل جن کا اصک نام مائیک انکلمین ہے نے تیار کیا تھا، جو پورے چھ کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔

کرسٹیز نامی نیلام گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیپل ان تین زندہ فنکاروں میں سے ایک جن کے فن پارے ان کی زندگی میں اتنی زیادہ قیمت میں نیلام ہوئے ہوں۔

گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے فن پارے بنانے والے 39 سالہ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ ان کا کام کمپیوٹر پر تصاویر کے فارمیٹ جے پیگ پر ہے اور کسی بھی کینوس پر بنے فن پارے جیسا ہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں