اشتہار

آصف زرداری کی اداروں کیخلاف نعروں کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں کیخلاف نعروں کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اداروں کےخلاف کوئی پلیٹ فارم استعمال نہیں ہونا چاہئے پاکستان کی بقا کا دارومدار ہمارے اداروں پر ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ افسوس ایک شخص نےملک کوگالی ونفرت کےسواکچھ نہیں دیا سب جانتےہیں یہ شخص کس کے کہنے پر اداروں کیخلاف نفرت پھیلارہاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمارےسپاہی، افسران وردی میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ادارےکےخلاف نعرےبازی انتہائی قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کانفرنس میں اداروں کے خلاف نعروں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں