ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
نمازوں کی ادائیگی کے لیے کورونا وائرس میں مبتلا نہ ہونا بنیادی شرط برقرار ہے۔ مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے اعتمرنا یا توکلنا ایپ پر پیشگی بکنگ کی شرط ختم کر دی گئی۔
کورونا وائرس میں مبتلا شخص یا اس سے ملاقات کرنے والا حرمین میں جانے سے اجتناب کرے۔ مسجد الحرام جانے کے لیے ویکسی نیشن کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔
جو کورونا وائرس میں مبتلا نہیں ہوئے نماز کے لیے بغیر ویکسین یافتہ حرمین میں جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل حرمین شریفین میں نماز ادائیگی کے لیے اعتمرنا ایپ پر بکنگ کرانا لازمی تھی۔