اشتہار

گورنر خیبرپختونخوا کی انتخابات کی تاریخ کیلئے خط موصول ہونے کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے انتخابات کی تاریخ کیلئے خط موصول ہونےکی تصدیق کردی، خط سربمہر اور سیکرٹری کے نام پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے خط گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا ، گورنرخیبرپختونخوانےخط رات8 بجے موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

گورنرغلام علی نے بتایا کہ خط سربمہر اور سیکرٹری کے نام پر ہے، میں کھولنے کا مجاز نہیں، سیکرٹری چھٹی پر ہے، پیر کے روز آکر خود خط کھولے گا۔

- Advertisement -

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خط کھولنےکےبعدہی الیکشن کمیشن سےتاریخ کےحوالےسےبات کی جائے گی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظرمیں جوبھی دستیاب تاریخ ہوگی الیکشن کروادیں گے۔

انھوں نے کہا کہ انتظامات کراناالیکشن کمیشن کاکام ہے،مجوزہ تاریخ وہ دینگے، میری خواہش تھی کہ صدرمملکت اورمیں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے۔

غلام علی کا کہنا تھا کہ کل سہ پہر4 بجے متفقہ تاریخ کیلئے صدر مملکت سے رابطہ بھی کیا تھا لیکن صدرنےرات کوہی پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا، اعلان سے قبل صدر متفقہ تاریخ کیلئے بلالیتے تو مثبت پیغام جاتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں