ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

‘قوم کو مبارک ہو، وزیراعظم نے فلسطین کا مقدمہ لڑنے بھیجا اس میں کامیاب رہا’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مشن فلسطین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری ‏پاکستانی قوم کو مبارک ہو جس مقصدکیلئے وزیراعظم نےبھیجا تھا اس میں کامیاب رہا۔

اقوامِ عالم میں فلسطین کا مقدمہ لڑنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر وزیرخارجہ شاہ ‏محمودقریشی کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی ‏بڑی تعداد نے وزیرخارجہ کا استقبال کرتے ہوئے گلُ پاشی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ مجھے وزیراعظم عمران خان نےفلسطین ‏کامقدمہ لڑنے کیلئے بھیجا تھا جس میں کامیاب رہا، فلسطین میں سیزفائر کا اعلان ہو گیا ہے، ‏فلسطین میں جوخون ریزی جاری تھی اس میں وقفہ آگیا ہماراپہلامقصدیہی تھافلسطین میں فوری ‏خون ریزی روکی جائے۔

- Advertisement -

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے 4 اجلاس ہوئے اور چاروں بےنتیجہ نکلے لیکن ‏ہماری مشترکہ کوشش پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کااجلاس ہوا، دنیاکی سب سےبڑی پارلیمنٹ ‏میں فلسطین کامقدمہ سامنےرکھا ہمارا مقصد تھا فوری طورپراسرائیلی حملے رک جائیں اور اب سیزفائر ‏کا اعلان ہو گیا ہے۔

[bs-quote quote=”عمران خان مجھےمشن نہ سونپتےتو شایدیہ ممکن نہ تھا” style=”default” align=”center”][/bs-quote]

ان کا کہنا تھا کہ 27رمضان کی رات اسرائیل نےمسجداقصیٰ کاتقدس پامال کیا، مسئلہ فلسطین کاایک ‏مستقل حل تلاش کرنا ہوگا، فلسطینیوں کےحق کیلئےآواز زور پکڑتی جارہی ہیں، انسانیت پریقین ‏رکھنے والوں فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کرنے پر کراچی کے ‏شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کراچی میں آج ہزاروں لوگوں نےفلسطینی عوام سے اظہار ‏یکجہتی کی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان مجھےمشن نہ سونپتےتو شایدیہ ممکن نہ تھا اس کامیابی کا سہرا ‏اپنے قائدعمران خان کو دیتا ہوں، وزیراعظم عمران خان سےکل ملاقات ہو گی میرےذہن مقبوضہ ‏کشمیر کا خاکہ ہے انہیں پیش کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں