ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

کانگریس رہنما ششی تھرور نے ٹرمپ کے ثالثی کے کردار کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کانگریس رہنما ششی تھرور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کے کردار کو مسترد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا، کانگریس رہنما ششی تھرور کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے کسی بات چیت پر کبھی اتفاق نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی دراصل ثالثی ہے ہی نہیں، امریکی صدر  نے صرف پیغامات اور بات چیت کا کردار ادا کیا، یہ ثالثی نہیں ہے۔

مودی جواب دے پاکستان نے کتنے رافیل تباہ کیے، وزیر اعلیٰ تلنگانہ

ششی تھرور کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کو کئی فون کالز تو ضرور کیں مگر یہ ثالثی نہیں تھی، ٹرمپ میں صدر کے اوصاف نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی رہنما ٹرمپ کے ثالثی کے بیان پر مسلسل واویلا کررہے ہیں، بھارت نے اپنی بے بسی چھپانے کے لیے امریکا سے سیز فائر کی مدد مانگی تھی، بھارت دعویٰ کرتا ہے کہ امریکی صدر ثالثی کے دعویدار نہیں ہوسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں