ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پنجاب میں بھی مارکیٹیں بند کرنے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے بھی حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر کی بڑی مارکیٹوں کو بند کرنے پر غور شروع کردیا، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے خلاف ورزی کی مرتب دکانوں کا چالان ہوگا، اقدامات نہ کیے گئے تو بند کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ کے زائد عرصے سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کے باعث ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے فرد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جس پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تاجروں اور عوام کو سہولت دینے کی خاطر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی لیکن کاروباری حضرات کی جانب سے مارکیٹیں کھولتے ہی ایس او پیز کو پامال کیا جانے لگا۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کی مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وزراء کی جانب سے کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر بعض مارکیٹوں کو بند کرنے پر غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہال روڑ، شاہ عالم مارکیٹ، انارکلی، اعظم مارکیٹ کو بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اچھرہ بازار، ٹاؤن شپ بازار سمیت دیگر جگہوں پر حفاظتی اقدامات نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، دکانوں پر رش ہے، وزراء کی جانب سے اجلاس کے دوران تجویز دی گئی ہے کہ پہلے دکانوں کا چالان ہوگا، اقدامات نہ کیے گئے تو بند کیا جائے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی، زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سمیت مختلف مارکیٹیں سیل

خیال رہے کہ حکومت  کی جانب سے  عوام کی آسانی کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی  کے بعد تیسرے روز بھی عوام لاپروا نظرآئے تو اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول نے  ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سیل کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں