اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان سے تعاون مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم پر مولانافضل الرحمان سے تعاون مانگ لیا اور حکومت میں شامل ہونے کی پھر دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی مولانافضل الرحمان سےملاقات ہوئی ، ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں کی ملاقات گزشتہ رات ہوئی تھی، ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ قانونی ٹیم بھی موجود تھی.

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےآئینی ترامیم پرمولانافضل الرحمان سےتعاون مانگ لیا، اور ان کوحکومت میں شامل ہونےکی پھردعوت،ذرائع

ملاقات میں وزیراعظم نےآئینی ترمیم سےمتعلق فضل الرحمان کواعتمادمیں لیا، جس پر جے یو آئی سربراہ نےآئینی ترمیم کامسودہ فراہم کرنےکامطالبہ کردیا.

فضل الرحمان نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیےمسودہ مانگ لیا اور وزیراعظم کوپارٹی سےمشاورت کےبعدجواب کاعندیہ دے دیا۔

خیال رہے حکومت کی جانب سے آئینی ترامیم کا بل کل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، آئینی ترامیم دو تہائی اکثریت منظور کرانے کے لیے اسمبلی میں دو سو چوبیس ووٹ درکار ہیں، حکومتی ارکان کی تعداد دو سوچودہ ہے۔ حکومت کومزید دس ووٹ درکار ہیں۔

سینیٹ میں دوتہائی اکثریت چونسٹھ ارکان کی بنتی ہے جبکہ حکومتی ارکان کی تعداد ساٹھ ہے تاہم حکومتی حلقوں کا دعویٰ ہے آئینی ترامیم منظور کرانے کیلئے نمبرز پورے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں