منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

26 ویں آئینی ترمیم پر بڑا بریک تھرو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :  آئینی ترامیم پر حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان معاملات طے پاگئے، ترامیم ایس سی او اجلاس کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم پر بڑا بریک تھرو سامنے آیا ، ذرائع نے بتایا کہ آئینی عدالت کے قیام پر حکومت اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے اتفاق کر لیا ہے، ایوان صدرمیں ہونے والی ملاقات میں آئینی ترمیم پرتفصیلی مشاورت ہوئی۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم پر اپنا مسودہ دو سے تین دن میں حکومتی ٹیم کے حوالے کرے گی ، جس کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قانونی ٹیم اپنا مسودہ جے یو آئی ف سے شئیر کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضامندی ظاہر کی ہے، ججز تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں آئینی عدالت کے قیام اور اس کے ججز کے تقرر اور اختیارات سے متعلق ترمیم لائی جائے گی، آئینی ترمیم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔

خیال رہے گذشتہ روز صدر وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

یاد رہے حکمران اتحاد نے آئینی ترامیم بل پر جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے سے ناکامی پر آئینی ترامیم کا بل دس سے بارہ دن کے لیے موخر کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا بل 10سے 12روز بعدقومی اسمبلی میں پیش ہوگا، حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ آئینی بل پی ٹی آئی اراکین کے ووٹ کے بغیر پاس کرائیں گے، بل کافی عرصے سے زیر بحث تھا لیکن مولانا فضل الرحمان نےیو ٹرن لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں