ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

زیر تعمیر کالج سے جنگ عظیم دوم کا بم برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست فلوریڈا کے ہوائی اڈے کے قریب زیر تعلیم کالج کیمپس سے جنگ عظیم دوم کا بم برآمد ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے ہوائی اڈے کے قریب زیر تعلیم کالج کیمپس میں کام کرنے والے مزدوروں کو جنگ عظیم دوم کا بم ملا۔

ہرنینڈو کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق عملہ اس جگہ کام کررہا تھا جو مستقبل بروکس ول میں ولٹن سمپسن ٹیکنیکل کالج ہوگا، وہاں سے مزدوروں کو زمین میں دفن بم ملا ہے۔

- Advertisement -

شیرف آفس کے مطابق بم برآمد ہونے کے بعد تقریباً ڈیڑھ میل کا علاقہ خالی کروادیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی آمد تک قریبی سڑکیں بند کردی گئیں۔

ماہرینِ دھماکا خیز مواد کے مطابق 453 کلو گرام وزنی جنگِ عظیم دوم کا یہ خستہ حال مارک 65 بم غیر فعال تھا۔

شیرف آفس کے مطابق ٹمپا میں میں میک ڈیل ایئرفورس بیس کے عملے کے ذریعے بم کو ناکارہ بنایا جائے گا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ بم دوسری جنگ عظیم کے دور کے فوجی ہوائی اڈے سے منسلک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں