اشتہار

پی ٹی آئی کے منحرف رہنماؤں کے جہانگیر ترین سے رابطے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے رہنما جہانگیر ترین سے رابطے کر رہے ہیں اور ایسے کئی افراد نے ان سے ملاقات کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی کے واقعے کے بعد پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی لائن لگ گئی ہے اور پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے رہنما سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگتر ترین سے رابطے کر رہے ہیں اور ایسے کئی افراد نے ان سے ملاقات کرکے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکپتن سے سابق ایم این اے احمد شاہ گھگہ، ڈاکٹر امجد اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی نے جہانگیر ترین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ اس ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور منحرف رہنماؤں کی جانب سے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں جہانگیر ترین نے منحرف پی ٹی آئی رہنماؤں سے اپنی نئی سیاسی جماعت کے مختلف ناموں پر بھی تبادلہ خیال اور غور کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں