اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران خان کا رابطہ: جماعت اسلامی کا فیصلہ کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تقریباً 5 سال بعدعمران خان نے رابطہ کیا ہے جماعت اسلامی کا فیصلہ شوریٰ کے اجلاس میں ہو گا آگے ان کا ایجنڈا اور ارداہ کیا ہے یہ تو بعدکی بات ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ مرکز میں ہم تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن کا حصہ نہیں بنے ہمارا مقصدحکومت گرانا نہیں اس سےبھی عظیم ہے پی ڈی ایم سےکہاتھاآپ کا مقصد اسلامی نظام ہے یا کچھ اور، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے کیونکہ وہ اپنے نظریے پر کلیئر تھے۔

عمران خان کا سراج الحق سے رابطہ، بیرون سازش سے آگاہ کیا

سراج الحق نے کہا کہ ہم متبادل اپوزیشن کی طرح موجود رہے ہمارا ایک ہی ایم این اے ہے جو اپوزیشن میں ہے اس وقت حکومت نہ ہونے کے برابر ہے حکومت کو عوام کی ترجمانی کرنی چاہیے۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال پر جمعہ کو یوم فلسطین منائیں گے کشمیر ہماری زندگی موت کا مسئلہ ہے حکمران کشمیر کے مسئلہ کو اہمیت نہیں دے رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں