تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان کا سراج الحق سے رابطہ، بیرون سازش سے آگاہ کیا

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سےٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا وزیراعظم کے منصب سے ہٹائے جانے کے بعد جماعت اسلامی سے یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں ملکی سیاسی صورتحال، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کےامور پر بات چیت کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کو ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو مل کر سازش ناکام بنانی ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور دونوں قائدین نے روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں پرویز خٹک اور اسد قیصر کو جماعت اسلامی سے روابطہ آگے بڑھانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -