منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کنٹینر جلانے کا کیس، پی ٹی آئی کے قائدین پر فردِ جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: 9 مئی کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر  فردِجرم عائد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی تو ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجازچوہدری، میاں محمودالرشید، عمرسرفرازچیمہ کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت  دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے۔

شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔

عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں