اشتہار

پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا انکشاف سامنے آیا، وزیر صحت نے بتایا ہیپایٹائٹس غیر محفوظ خون کے نفوذ اور سرنجوں کے دوبارہ استعمال سے پھیل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا انکشاف سامنے آیا۔

وزیر صحت نے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان میڈیکل ریسرچ کونسل نے 2008 میں سروے کروایا، ہیپاٹائٹس بی کا پھیلاؤ 2.5فیصد اور ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاؤ 5فیصد تھا۔

- Advertisement -

تحریری جواب میں کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں 19-2018 کےسروے کے دوران پھیلاؤں میں مزید اضافہ ہوا، پنجاب نے 2018 کے دوران ہیپاٹائٹس کا سروے کرایا۔

وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس بی کا پھیلاؤ 2.2 فیصد اور ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاؤ 18.19 فیصدتھا جبکہ سندھ میں ہیپاٹائٹس بی کا پھیلاؤ 1.05 اور ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاؤ 6.2 فیصد تھا۔

انھوں نے بتایا کہ ہیپایٹائٹس غیر محفوظ خون کے نفوذ اور سرنجوں کےدوبارہ استعمال سے پھیل رہا ہے جبکہ صحت مراکزمیں غیرمناسب طورپراسٹیرلائزکردہ طبی، جراحی ،دندان آلات بھی سبب ہیں۔

تحریری جواب کے مطابق حجام کی جانب سے ریزر کا اشتراک اور انفیکٹڈ آلات کا استعمال بھی ہیپاٹائٹس پھیلا رہا ہے جبکہ ٹیٹو بنانا اور کان چھیدنا بھی ہیپاٹائٹس کےمرض کو بڑھا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں