اشتہار

کنونشن سینٹر کی ملکیت کا تعین کئے بغیر نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کنونشن سینٹر کی ملکیت کا تعین کئے بغیر نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کنونشن سینٹر کی نجکاری کا معاملہ زیر بحث آیا۔

اجلاس میں کنونشن سینٹر کی ملکیت کا تعین کئے بغیر نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا انکشاف سامنے آیا، سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے بتایا کہ کنونشن سینٹر نجکاری والے اداروں کی فہرست میں شامل ہے، حکومت نے اس کیلئے مالی مشیر بھی تعینات کردیا اور اخراجات ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

سیکرٹری نجکاری ڈویژن کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے ایک ارب روپے میں کنونشن سینٹر سی ڈی اے سے خریدا۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ کنونشن سینٹر کی نجکاری کیلئے سی ڈی اے کو مکمل تفصیلات دینے کی ہدایت کی گئی، جو بھی اس کو خریدے گا وہ کمرشل بنیادوں پر اس کو چلائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنونشن سینٹر کی ملکیت وزارت داخلہ کی ہے سی ڈی اے کومرمت کیلئے دیا ہے، کنونشن سینٹر موجودہ حالت میں نجکاری کیلئے پرکشش آپشن نہیں ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پہلے تو ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ مالک کون ہے اب ہمیں پتہ چلا ہے، کیا وزارت داخلہ کنونشن سینٹر کی نجکاری کرنا چاہتی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ سی ڈی اے کو کہا گیا ہے کہ اس کے آپشنز بنا کر لائے جائیں، سی ڈی اے جب آپشن لیکر آئے گا تو اسے کابینہ میں نجکاری میں لیکر جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں