بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ٹائیگرز فورس کے کنونشن کی تیاریاں جاری، وزیراعظم نے اہم ہدایت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد میں ٹائیگرز فورس کا کنونشن کل ہوگا ، وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار  کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹائیگرز فورس کے کنونشن کی تیاریاں جاری ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے رابطہ کیا ، جس میں کنونشن کی تیاریوں اور ایس اوپیزپرعملدرآمدکیلئےاقدامات پربات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار  کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خیر مقدمی بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ کنونشن سینٹرمیں بھی بڑی اسکرینزنصب کرنے کا کام جاری ہے ، وزیراعظم کا خطاب کنونشن سینٹر کے اندر اور باہر بڑی اسکرینز پر دکھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں : ٹائیگرزفورس: وزیراعظم عمران خان کا اہم اعلان

وزیراعظم اپنے خطاب میں نوجوانوں کی نئی ذمہ داریوں کاتعین کریں گے اور نوجوانوں کو آئندہ کی حکمت عملی، گائیڈلائنز، مکمل لائحہ عمل بتایا جائے گا

ٹائیگرزفورس کو ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کیلئے مخصوص ٹاسک سونپے جانے کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہفتے کو کنونشن سینٹر میں ٹائیگرز فورس سے ملاقات کروں گا، چاہتا ہوں ٹائیگرز فورس اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ ٹائیگرز فورس اپنے علاقوں میں قیمتیں چیک کرکے پورٹل پر پوسٹ کرے، ہفتے کو منعقدہ نشست میں ہم ان پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں