تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹائیگرزفورس: وزیراعظم عمران خان کا اہم اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتے کو کنونشن سینٹر میں ٹائیگرز فورس سے ملاقات کروں گا، چاہتا ہوں ٹائیگرز فورس اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ ٹائیگرز فورس آٹا، چینی، گھی اور دال کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹائیگرز فورس اپنے علاقوں میں قیمتیں چیک کرکے پورٹل پر پوسٹ کرے، ہفتے کو منعقدہ نشست میں ہم ان پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔

مہنگائی کے خلاف وزیراعظم کا ایکشن پلان تیار

آج عمران خان کی معاون خصوصی یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے مشاورت ہوئی، وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کر دی، کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا جس میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے۔

وزیراعظم نوجوانوں کی حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی کریں گے، عمران خان سے گائیڈ لائنز ملتے ہی عثمان ڈار نے کنونشن کی تیاریاں شروع کر دیں، خصوصی منصوبہ بندی کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -