تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں پٹرول کے بعد کوکنگ آئل بھی سستا

دنیا بھر میں خام اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں خام تیل کے بعد اب کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

کورونا وبا اور عالمی معاشی کساد بازاری کے باعث بھارت میں بھی مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غریب بھارتی عوام کو سکون کا سانس نصیب ہوا ہے اور خوردنی تیل کے بعد اب وہاں کھانا پکانے کے تیل میں بھی کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باوجود بھارت کی مقامی مارکیٹ میں کھانے پکانے کے سرسوں، سویا بین، مونگ پھلی، پام آئل سمیت دیگر خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

مقامی مارکیٹ میں سویابین، سرسوں، پامولین اور مونگ پھلی سمیت متعدد خوردنی تیل کی قیمتوں میں 7 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کمی انڈونیشیا کی جانب سے برآمدات کھولنے کے بعد آئی ہے۔ سویا بین اور پامولین آئل کی قیمتوں میں تقریباً 100 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ تاہم بیرون ملک سورج مکھی کے تیل کی قیمتیں اب بھی بڑھی ہوئی ہیں۔

وہاں کے مقامی میڈیا کے مطابق اس وقت بھارت کی مقامی منڈیوں میں سرسوں کے تیل کی قیمت بلند ترین سطح سے تقریباً 45 سے 50 روپے فی لیٹر کم ہے۔ یوپی، بہار، مدھیہ پردیش اور راجستھان جیسی بڑی ریاستوں میں بھی سرسوں کے تیل کی قیمت 170 روپے فی لیٹر سے نیچے ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ ہفتے پٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی جس کے باعث پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 (بھارتی) روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 95.91 اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 89.67 روپے ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -