جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

کرونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون نا گزیر ہے، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء سے ملاقات کے دوران کہا کہ کرونا وائرس ہماری زندگیوں میں آچکا ہے، احتیاط سے زندگی بسر کرنا ہوگی اسی لیے محکمہ صحت کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے ملاقات کے دوران پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے، مریضوں کے علاج کی سہولتوں اور آگے کے لائحہ عمل پر پر بات چیت کی۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اب تک تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 6 ہزار 338 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 927 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک مریضوں کی تعداد 22964 ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تقریباً 5400 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے ایس او پیز پر مؤثر انداز میں عملدر آمد کی ہدایت کی گئی، انہوں نے کہا کہ کرونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون نا گزیر ہے، سماجی فاصلے برقرار رکھنے سے ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہوگا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرونا ہماری زندگیوں میں آچکا ہے، احتیاط سے زندگی بسر کرنا ہوگی اسی لیے محکمہ صحت کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سب سے زیادہ عزی ہے، مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن میں رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ہر وہ اقدام کر رہے ہیں جس سے بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں