پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بپھرے بیل نے پولیس اہلکار کو اٹھا کر پٹخ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کے اہلکار کو بپھرے بیل نے اٹھا کر پٹخ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے شیرپور چوک پر ٹریفک اہلکار اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا کہ اچانک اس پر بیل نے حملہ کردیا، واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار اپنے ہاتھ میں موبائل فون تھامے سڑک کے کنارے پر کھڑا ہے اسی اثنا میں ایک بیل پولیس اہلکار پر حملہ کرکے اسے اٹھا کر پٹخ دیتا ہے۔

پولیس اہلکار گیان سنگھ کو اس کے ساتھی اہلکاروں نے اسپتال منتقل کیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ دہلی میں آوارہ مویشیوں کے مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے، ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا دہلی کے میئر اور وزیر داخلہ اس کانسٹیبل سے معافی مانگیں گے؟

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں فرسٹ ایڈ کی کمی نظر آئی حادثے کی وجہ سے اہلکار مفلوج بھی ہوسکتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں