اشتہار

سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹاک ہوم : سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کی گئی ، ناپاک جسارت کو روکنےکی کوشش پر پولیس نے مسلمان نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں ایک بار پھر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے، عراق سے تعلق رکھنے والے دو ملعون سلوان مومیکا اور سلوان نجم نے شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کا نسخہ شہید کیا۔

ناپاک جسارت کو روکنے کی کوشش کرنے والے مسلمان نوجوان کو پولیس نےگرفتارکرلیا، واقعےکے وقت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، جو واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی۔

- Advertisement -

دونوں ملعون افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا، جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنےکی اجازت دی گئی۔

اس سے قبل عیدالاضحیٰ پر سوئیڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی جب کہ چند روز قبل یہ ناپاک جسارت دوبارہ کی گئی تھی اور دونوں بار اس کی سرکاری سطح پر اجازت دی گئی تھی۔

سوئیڈن میں اس ملعون حرکت پر عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پھیل گیا تھا اور مسلم حکومتوں کی جانب سے سرکاری سطح پر احتجاج کے ساتھ دنیا بھر میں مسلمان سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں