تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا اعداد وشمار: سندھ اور وفاق آمنے سامنے

کراچی: ملک میں کرونا کی دوسری لہر شدت سے جاری ہے ایسے میں وفاق اور سندھ آمنے سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے حیدرآباد کے حوالے سے این سی او سی کی تفصیلات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد وشمار غلط ہیں۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ حیدرآباد میں اٹھارہ دسمبر تک آٹھ ہزار نوے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 59 افراد کا انتقال ہوا، اس وقت بھی حیدرآباد میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد آٹھ سو اسی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ اٹھارہ دسمبر کو حیدرآباد شہر میں 554 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 34 کیس مثبت آئے تھے اسی طرح بیس دسمبر کو 948 ٹیسٹ ہوئے، جس میں 50 کیسز مثبت آئے۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کے اعداد و شمار متعلقہ حکام فراہم کرتے ہیں، کسی ایک شہر کو مد نظر رکھ کر اعداد و شمار نہیں دیکھے جاسکتے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے مثبت کیسز کی شرح زیادہ رہی ہے لیکن اب کچھ کمی آئی ہے، چھوٹے شہروں کی نسبت بڑے شہروں میں کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا تھا کہ کرونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح کراچی میں 21.80 فیصد ہے.حیدر آباد 19.03 فیصد مثبت کورونا کیسسز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے،جبکہ ملک بھر میں مثبت کیسسز کی شرح 7.78 فیصد ہے، کرونا کے خلاف صوبائی حکومت کی نااہلی ہو یاکروناپر سیاست،پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت سب سے آگے ہے۔

 

Comments

- Advertisement -