تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کرونا کیسز میں اضافہ، دو صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ

اسلام آباد / لاہور: کرونا کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ این سی او سی نے دو صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس کی نئی لہر تیزی سے پھیلنے کے بعد دارالحکومت کے تین سب سیکٹرز کو سیل کرنے جبکہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو 16 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر اقتدار کے تین سب سیکٹرز F-11/1 ،I-8/4 اور I-10/2 کو آج رات سے سیل کیا جائے گا، علاوہ ازیں کاروباری علاقوں اور تفریحی مقامات کو جمعہ ، ہفتہ اتوار کو مکمل بند رکھا جائے گا۔

اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کی ہے، جس کے مطابق تقاریب کا انعقاد کھلے مقامات پر صرف دو گھنٹوں کے لیے کیا جائے گا جس میں 300 افراد سے زیادہ شہری شرکت نہیں کریں گے، دفاتر میں پچاس فیصد سے زائد عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں روالپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ فیصل آباد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جبکہ پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھی بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر حکومت نے کرونا پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔

کرونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کا مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کی تیسری لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ این سی او سی نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں کیونکہ صورت حال اب تیزی سے خراب ہورہی ہے۔

بزرگوں کو کرونا ویکسین لگوائیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے 60 سال یا زائد عمر کے شہریوں کے لیے ویکسی نیشن جاری ہے۔ این سی او سی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری اپنے گھر میں رہنے والے بزرگ کا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش اور اسیپس کے 1166 پر میسج کریں یا رجسٹریشن کے لیے نادرا ویب سائٹ پر فارم فل کریں۔

ویکسی نیشن کیلئے میسج بھیجنے والے کوپن کوڈ کیساتھ جوابی  ایس ایم ایس آئے گا اور ویکسین دستیاب ہوتے ہی اُسے مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

ویکسین لگوانے کے لیے شہری کو اصل شناختی کارڈ اور اپن کوڈ کے ہمراہ سینٹر پر جانا ہوگیا، جہاں عملہ اصل شناختی کارڈ اور پن کوڈ کی تصدیق کے بعد مذکورہ بزرگ شہری کو ویکسین لگائے گا، ویکسی نیشن کے بعد موبائل نمبر پر تصدیقی پیغام بھی بھیجا جائے گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعداد و شمار

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے 32 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2 ہزار 664 نئے مریض سامنے آئے۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کرونا مثبت آنے کی شرح 6 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو بہت زیادہ خطرے کی بات ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شجاع الرحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کو بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ لاہور میں محکمہ صحت کے متعدد افسران بھی وبا سے متاثر ہوئے۔

Comments

- Advertisement -