تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا بحران، رائن ایئر بھی معاشی بدحالی کا شکار، ہزاروں ملازمین نکالنے کا فیصلہ

مانچسٹر : ایک اور برطانوی فضائی کمپنی کرونا وائرس بحران کے باعث معاشی بدحالی کا شکار ہوگئی، رائن ائیر نے مالی بحران کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کوویڈ 19 وائرس نے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ معیشت کا ناقابل تلافی نقصان کیا ہے، جہاں کرونا کی وبا نے برطانیہ لاشوں کے انبار لگائے ہیں وہیں برطانوی معیشت کو بھی بحران کا شکار کردیا ہے۔

برطانوی ایئر لائن رائن ائیر نے مالی بدحالی کے باعث 3000 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تنخواہوں میں کمی اور بنا تنخواہ چھٹی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر لائن نے فضائی آپریشن جولائی تک معطل کردیا ہے، ترجمان نے کہا کہ ایئرلائن شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، بحران سے نکلنے میں دو سال لگ سکتے ہیں۔

ترجمان رائن ایئر کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں بیس فیصد کٹوتی کی جائے گی، خیال رہے کہ چند روز قبل برٹش ایئرویز نے بارہ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کرونا وائرس کے باعث برطانوی معیشت شدید مشکلات سے دوچار

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ایوی ایشن انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار ہے، انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے انڈسٹری کو 314 ارب ڈالرز نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں