تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی، 21 صحتیاب

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموت کی تعداد 9 ہوگئی جب کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1130 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نےکوروناکےتازہ اعداد وشمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار130ہوگئی ۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ421 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں345،بلوچستان میں131 ، گلگت بلتستان میں84،کےپی میں123 ،اسلام آباد میں25 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک موت واقع ہوئی جس کے بعد وبا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے زیرعلاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے پاکستان کی کوروناوائرس کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوگئی ہے ، پاک فوج ملک کے طول وعرض میں متحرک ہےاور سول انتظامیہ کی معاونت کے ساتھ عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

پاک فوج نے تمام وسائل، بیشتر اثاثے اور افرادی قوت وقف کردی ہے اور پاک آرمی کے فیلڈ اسپتال، ڈاکٹر، لیبارٹریز عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں جبکہ پاک آرمی طبی آلات، حفاظتی و ضروری اشیا میں بھرپورتعاون کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -