ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے لاہور کے نجی اسپتال میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے کورونا کی ادویات اسمگل کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا۔
سی ای او ڈریپ کے مطابق پنجاب ڈرگ کنٹرول یونٹ اور ڈرپ نے مشترکہ کارروائی کر کے گروہ سے کورونا کی اسمگل شدہ مختلف ادویات برآمد کر لیں۔
سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ملزم سے ایکٹمرا، پریوینر ویکسین، ایمفوٹیریسین انجکشنز اور بھارتی ساختہ ادویات برآمد ہوئی ہیں، گرفتار ملزم کے مطابق گروہ کے پاس ادویات کاوافرسٹاک ہے گروہ رکن اسپتال میں مریض کو ادویات دینے آیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ اسمگلر گروہ کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے گروہ کے ایجنٹس اسپتالوں میں سمگل کورونا ادویات پہنچاتے تھے گروہ کورونا کی اسمگل ادویات کئی گنا مہنگے داموں فروخت کرتا تھا، ملزمان ایکٹمرا انجکشن ایک تا ڈیڑھ لاکھ میں فروخت کرتے تھے جب کہ ایکٹمرا انجکشن کی سرکاری قیمت 60000 مقرر ہے۔
سی ای او ڈریپ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ان میں بھارتی ساختہ ادویات بھی شامل ہیں جو ڈیلٹا ویئرئنٹ میں ہونے والے بلیک فنگس میں استعمال ہوتی ہیں ۔