تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا ڈیوٹی؛ پاک فوج کا انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس کلیم نہ کرنے کا فیصلہ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ صحت عامہ کےتحفظ کیلئےملک بھر ‏میں پاکستان آرمی کو سول اداروں کی معاونت کیلئےطلب کیاگیاہے پاکستان آرمی نےکسی بھی قسم ‏کا انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس کلیم نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا مثبت کیسزکی شرح خطرناک ‏حدتک بڑھ گئی ہے 23اپریل کو 157 افراد کورونا کی وجہ سےاپنی زندگی سےمحروم ہوگئے اس ‏وقت 570 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں اور 4 ہزار سے زائدکی کشیدہ صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح اموات 2.16 فیصدتک پہنچ چکی ہے این سی سی نےکورونا وبا ‏کی تیسری لہر پر قابو پانےکیلئے اہم فیصلےکیے، صحت عامہ کےتحفظ کیلئےملک بھر میں ‏پاکستان آرمی کو سول اداروں کی معاونت کیلئے طلب کیاگیاہے ایسے میں پاکستان آرمی نےکسی ‏بھی قسم کا انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس کلیم نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک بھرکےمثبت شرح والے 16شہروں میں پاک فوج تعینات ہے ‏آج صبح 6 بجے سے تمام اضلاع میں انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی ٹیمز پہنچ گئی ہیں، پاکستان ‏آرمی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلاتےہوئےہرممکن اقدام اٹھائےگی، قانون پرعملدرآمدکی بنیادی ‏ذمہ داری سول اداروں کی ہے لیکن قیام امن کیلئے پاک فوج سول اداروں کی بھرپور مدد کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس ماسک کااستعمال اورحفاظتی گائیڈلائنز پر عمل کر کے ہی ہم اس وبا ‏سےنمٹ سکتےہیں احساس ذمہ داری کی وجہ سےہمیں اس وبانےدوسرےممالک کی نسبت زیادہ ‏نقصانات سےبچایاہےامیدہےعوام دوبارہ احساس ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کردار بھی ادا ‏کریں گے۔

Comments

- Advertisement -