کراچی : بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے ویسٹ واٹر میں کورونا کے انکشاف کے بعد پروازوں کی مکمل چیکنگ اور نگرانی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے ویسٹ واٹر میں کورونا کا انکشاف سامنے آیا۔
جس کے بعد بین الاقوامی پروازوں کی مکمل چیکنگ اور نگرانی کا فیصلہ کرلیا گیا، اس سلسلے میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نےایوی ایشن حکام کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
- Advertisement -
مراسلے میں کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے ویسٹ واٹر کے سیمپل لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایوی ایشن اتھارٹی سیمپل کے حصول کےلیے باقاعدہ نظام مرتب کرے۔
مراسلے میں کہنا تھا کہ سیمپل لینے کے لیے ٹریننگ اورسامان نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ جاری کرے اور ایوی ایشن ویسٹ واٹر کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار سے آگاہ کرے۔