اسلام آباد: بہترین ویکسی نیشن اور حکومتی اقدامات سے ملک بھر میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹےمیں کروناسے مزید 4 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28ہزار898ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 47ہزار811ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 322 مثبت پائے گئے، 24گھنٹے میں ملک میں کرونا کےکیسز مثبت آنےکی شرح0.67 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر کے اسپتالوں میں کرونا میں مبتلا652زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
Statistics 24 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 47,811
Positive Cases: 322
Positivity %: 0.67%
Deaths : 4
Patients on Critical Care: 652— NFRCC (@NFRCCofficial) December 24, 2021
دوسری جانب شہر قائد میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ متعدی ویرینٹ اومیکرون کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 6 ایسے افراد بیرون ملک سے کراچی پہنچے ہیں، جن میں ابتدائی طور پر کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مذکورہ افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، ان میں سے 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے۔
ادھر صوبہ بلوچستان میں بھی گزشتہ روز 12 مشتبہ افراد کے اومیکرون میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں بارہ افراد کے اومیکرون سے متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔