تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا کی تباہ کاریاں، مجموعی کیسز بیس لاکھ سے تجاوز کر گئے

واشنگٹن / روم / میڈریڈ / لندن: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کے باوجود کرونا کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے، وائرس اب تک دنیا کے 185 ممالک میں پھیل چکا جس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 20 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

چین سے پھیلنے والی وبا نے امریکا کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں یومیہ بنیادوں پر بڑی تعداد میں کیسز سامنے آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سربراہ عالمی ادارہ صحت کا ٹرمپ کو منہ توڑ جواب

امریکا میں کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 900 تک پہنچ گئی۔

برطانیہ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 94 ہزار 847 تک پہنچ گئی جبکہ 18 ہزار 579 مریض دوران علاج دم توڑ گئے۔

اسپین میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 523 افراد ہلاک ہوئے۔ اٹلی میں روزانہ سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اب یہ رجحان تبدیل ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -