تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا کے بڑھتے وار،امریکیوں کی پریشانی میں اضافہ

واشنگٹن: امریکا میں کرونا وبا میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث امریکی عوام شدید خوف کا شکار ہونے لگے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا بھر میں کروبا وائرس کی تیسری وبا تیزی سے اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے، جس کے باعث امریکی عوام وبا کے باعث اسپتالوں میں داخلے کی وجہ سے خوف کا شکار ہونے لگے ہیں۔

بی بی سی کی جانب سے شائع کردہ ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ بہت سے امریکی شہری زیادہ ہچکچاہٹ، خوف اور مایوسی کے ساتھ سرد موسم اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کی توقع کر رہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق ایک مقامی باشندے نے کہا کہ اگر ایک لفظ میں کہوں تو میں پریشان ہوں،عالمی وبا کو سیاست زدہ اور غیر منظم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ورجینیا نے مسلسل دوسرے دن ایک ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، اس سے قبل تین ماہ کے دوران سوائے ایک دن کے ایک ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کورونا کی تازہ صورت حال جان لیں

دوسری جانب ویکسی نیشن کے بعد بھی دنیا بھر میں کرونا کے وار تیز ہوگئے ہیں، پاکستان اس وقت کرون کی چوتھی لہر سے نبردآزما ہے جبکہ ایران، افغانستان، بنگلہ دیش سمیت بھارت میں بھی کرونا کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

انڈونیشیا میں بھی کرونا کے باعث صورت حال ابتر ہے، اسپتال مکمل طور پر کرونا مریضوں سے بھر چکے ہیں، صورت حال اس قدر بھیانک ہے کہ مریضوں کو مصنوعی سانس لینے کے لئے آکیسجن سلنڈر تک دستیاب نہیں ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں میں گزشتہ روز وبا کے 1075 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متحدہ عرب امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 548 نئے کیسز سامنے آئے۔

Comments

- Advertisement -