پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

’کرونا کو بھی جینے کا حق ہے‘ بی جے پی رہنما کی عجیب و غریب منطق

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما تریوندر سنگھ نے کرونا وبا سے متعلق عجیب و غریب منطق پیش کردی۔

کورونا وائرس کے متعلق گاہے بگاہے ایسے مضحکہ خیز بیانات سننے کو ملتے رہتے ہیں کہ آدمی سر پیٹ کر رہ جائے جیسے گوبر سے کرونا کا علاج وغیرہ وغیرہ۔

ایسا ہی ایک بیان اترکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ تریوندر سنگھ روات نے دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں موجود ہر مخلوق کی مانند کرونا وائرس کو بھی جینے کا پورا حق حاصل ہے۔

بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم ایک مخلوق ہیں ایسے ہی کرونا وائرس بھی ایک مخلوق ہے جو اپنی حفاظت کےلیے مختلف روپ اپنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس بہروپیہ ہے جو جینا چاہتا ہے اور اسے بھی جینے کا اتنا ہی حق حاصل ہے جتنا کسی دوسری مخلوق کو ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں