اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ٹریڈ اور ٹورازم پر اثر پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانوی عوام کرونا وبا کا عروج دیکھ رہی ہے،میں سمجھتا ہوں آپ زیادہ کرب میں ہیں،مشکلات اور لاک ڈاؤن بھی آپ لوگوں نے دیکھا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے پاکستان میں مئی کے اختتام پر کرونا شدت اختیار کر سکتا ہے،ماضی میں کبھی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے،کرونا کی وجہ سے ٹریڈ اور ٹورازم پر اثر پڑا ہے۔وزیر خارجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنے پر پاکستانی ڈاکٹرز، نرسز کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی تعداد 60 ہزار ہے،دس ہزار پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں،برطانیہ میں بھی بہت سے پاکستانی ہیں جو آنا چاہتے ہیں۔
پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 13 ہلاکتیں، اموات کی تعداد 237 تک جاپہنچی
واضح رہے کہ پاکستان میں میں کرونا وائرس نے مزید 13 جانیں لے لیں، جس کے بعد کرونا سے اموات کی تعداد 237 ہوگئی جبکہ 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔