تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کراچی، کرونا مریضوں کے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

کراچی: شہر قائد کے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال میں کرونا وائرس مریض کرکٹ کھیلنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کا علاج کھیل کود کے ساتھ ہونے لگا، کراچی کے ایکسپو سینٹر میں کرونا مریض کرکٹ کھیلنے لگے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیلڈ اسپتال کے سائیڈ پر وارڈز بنائے گئے ہیں جبکہ درمیان میں موجود جگہ پر مریض کرکٹ کھیلنے میں مصروف عمل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ احسن ابرار نے کہا کہ ’قرنطینہ میں گیند کو چمکانے کی اجازت نہیں ہوگی۔‘

ایک اور صارف نعمان نے لکھا کہ ’میرے خیال سے انہیں دیکھ کر دیگر شوقین بھی آجائیں گے اور کہیں گے ہمیں بھی کرونا ہے۔‘

ویڈیو کسی کی جانب سے آئی سی سی کو مینشن کیا گیا تو کوئی سر پکڑ پر بیٹھ گیا۔

واضح رہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے کرونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 268 ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 198 مریض صحت یاب ہوئے، کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 ہزار 804 ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -